لکھنؤ:اتر پردیش کی یوگی حکومت نے سیتاپور ضلع کے گاؤں امان اللہ پور کا نام بدل کر ’جمنا نگر‘ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں 3 نومبر کو ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو سدھیر کمار گرگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیتاپور کے ضلع مجسٹریٹ نے ڈویژنل کمشنر لکھنؤ کو تجویز بھیجی تھی، انھوں نے اس کو منظور کرتے ہوئے ریونیو کونسل سے اس پر غور کرنے کی گزارش کی تھی۔ لینڈ مینجمنٹ کمیٹی نے اس کی بنیاد پر تجویز حکومت کو بھیجی تھی۔ پھر حکومتی سطح سے گاؤں کا نام بدلنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش ریونیو ایکٹ میں دی گئی سہولت کی بنیاد پر گاؤں کا نام بدلا گیا ہے۔ اب امان اللہ پور کو جمنا نگر کے نام سے جانا جائے گا۔