یوپی میں دو ایس پی لیڈروں کو گولی مار کرہلاک کردیاگیا

,

   

جونپور میں موٹرسیکل سوار حملہ آوروں نے جمعہ کے روز سماج وادی پارٹی کے ایک لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کردیاجبکہ دوپہر میں نوائیڈا میں دوسری شخص کو گولی مارکر ہلاک کرنے کا واقعہ پیش آیا‘

لوک سبھا الیکشن کے نتائج آنے کے بعد اترپردیش میں سیاسی پارٹیوں کے لوگوں کے قتل کی فہرست میں ان واقعات سے اضافہ ہوا ہے

لکھنو۔ پولیس نے کہاکہ 45سالہ لال جی یادو جو نقاب پوش لوگوں نے اس وقت جونپور شہر میں گولی مارکر ہلاک کردیا جب وہ اپنے گھر کے راستے پر تھا۔

مقامی اسپتال میں لے جانے کے بعد انہیں مردہ قراردیاگیا۔

جونپور اے ایس پی(رورل) سنجے رائے نے کہاکہ یادو سڑک کے کنارے اپنے گاڑی کھڑا کرکے ”کسی سے بات کررہاتھا‘ اسی وقت تین لوگ بائیک پر ائے اور اس پر گولیاں برسائیں“۔

سماج وادی پارٹی کے سابق ایم پارس ناتھ یادو نے میڈیا سے کہاکہ پارٹی بالخصوص یوپی میں یادو سماج کے لوگوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔

بی جے پی حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے محض پانچ دنوں میں۔

یادو جو کہ ایک کنٹراکٹر تھا‘ نے ضلع پنچایت الیکشن میں مقابلہ کیاتھا جس میں اس کو شکست ہوئی تھی۔

دوپہر میں نوائیڈا کے دادری میں رام تیاگ کھاٹاریہ کو اس وقت گولی مارکر ہلاک کردیاگیاجب وہ تعمیری کاموں کا جائزہ لے رہاتھا۔

نوائیڈ ا کے ایس ایس پی ویبھو کرشنا نے کہاکہ یہ ذاتی مخاصمت کا معاملہ ہے اور انہوں نے اس کو ”سیاسی زاویہ“ سے نہ دیکھنے پر بھی زوردیا۔راجندر چودھری ایس پی کے ترجمان نے کہاکہ پارٹی صدر اکھیلیش یادو کی ہدایت پر سینئر ایس پی لیڈر اسمبلی میں جواپوزیشن لیڈر بھی ہیں رام گوئند چودھری کو معاملے کی جانچ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

توقع ہے کہ مسٹر اکھیلیش یادو 3جون کے روز غازی پور جائیں گے تاکہ وجئے یادو جو ضلع پنچایت کے رکن تھے جس کو 24مئی کے روز نامعلوم لوگوں نے گولی مارکر ہلاک کردیاگیاتھا کے گھر والوں سے ملاقات کریں۔

اس قسم کے کئی واقعات23مئی کے بعد سے منظرعام پر ائے ہیں۔

منگل کے روز مغربی اترپردیش کے بجنور ضلع کے نجیب آباد ٹاؤن میں بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر حاجی احسان اور ان کے بھتیجے کو ان کے دفتر میں گولی مارکر ہلاکر دیاگیاتھا۔

ایک اور علیحدہ واقعہ میں بلند شہر سے ایس پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کملیش والمیکی پیر کے روز مشتبہ حالات میں کھرجا میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

پولیس نے کہاکہ انہیں زہر دے کر ماردیاگیاہے۔ پچھلی اتوار کو سابق پردھان جوامیتھی سے نو منتخب رکن پارلیمنٹ سمرتی ایرانی کے قریبی تھے کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ سریندر نے بڑی سرگرمی کے ساتھ ایرانی کے لئے مہم چلائی تھی