لکھنو: یوپی حکومت نے حکام کو غیر تسلیم شدہ مدارس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹس کے ذریعہ ریاستی حکومت کو پیش کی گئی سروے رپورٹ کے مطابق، ریاست بھر میں تقریباً 8,441 مدارس ایسے ہیں جو منظور شدہ نہیں ہیں۔ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود دھرم پال سنگھ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام غیر مسلمہ مدارس کی فہرست محکمہ کے پورٹل اورمیل ایپ پر اپ لوڈ کریں۔