یوپی میں مخالف تبدیلی مذہب قانون کے تحت 340افراد پر مقدمات درج

,

   

لکھنو۔پچھلے ایک سال میں وجود میں آنے والے مخالف تبدیلی مذہب قانون کے دفعات کے تحت 108ایف ائی آروں کے ذریعہ 340افراد پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اترپردیش پولیس تفصیلات کے بموجب 189لوگوں کو گرفتار کیاگیاہے اور 72مقدمات کے اندرج پر چارج شیٹس داخل کی گئی ہیں۔

کم ازکم 77متاثرین نے ایک مجسٹریٹ کے روبرو بیان دیا ہے کہ انہیں مذہب تبدیل کرنے کے لئے زبردستی کی گئی ہے۔ مذکورہ پولیس ترجمان کے بموجب 11معاملات میں ایک فائنل رپورٹ دائر کی گئی ہے‘ جس میں چھ مقدمات بریلی پولیس زون کے شامل ہیں۔

ضلع شاہجہاں پور میں پانچ افراد پرمقدمہ درج کیاگیاہے‘ جس میں دو عیسائی اور دو دلت شامل ہیں جس پر مخالف تبدیلی مذہب قانون کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

مراد آباد میں ایک مقدمہ درج کیاگیاہے جس میں دو لوگوں کو ملزم بنایا گیا مگر مجسٹریٹ کے روبرو ایک عورت نے ان الزامات سے انکار کردیاہے۔ سب سے زیادہ ایف ائی آر28بریلی پولیس زون میں درج کئے گئے ہیں۔

میریٹ پولیس زون میں سب سے زیادہ چارچ شیٹس18معاملات پر درج کی گئی ہیں۔ ڈی جی پی ہیڈکوارٹرس کے عہدیداروں نے کہاکہ تمام ضلع پولیس سربراہان اورپولیس کمشنران کو ہدایت دیں گئی ہے کہ مخالف تبدیلی مذہب قانون معاملات میں کسی بھی فرد ملزمین کو ہراساں نہ کریں اور شواہد کی بنیاد پر کام کریں۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ ”ہم نے سینئر پولیس عہدیداروں کوہدایت دی ہے کہ زیر التوء معاملات میں جانچ کی نگرانی کریں“۔درایں اثناء مذکورہ پولیس نے کہاکہ 31میں سے بیشتر مخالف تبدیلی مذہب قانون کے تحت مقدمات کئے جانے والے میں کم عمر ہیں