یوپی میں مسلم ورکروں کو کٹر پسند گروپ کی دھمکی

   

مظفرنگر : دائیں بازو کے انتہاء پسندوں کی تنظیم کرانتی سینا نے نئی اشتعال انگیزی میں ان مسلم ورکروں کو دھمکی دینا شروع کردیا ہے جو مقامی علاقوں میں ہندوؤں کے دکانوں میں کام کرتے ہیں۔ وہ بازار بازار گھومتے ہوئے ہندو دکانداروں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ اپنے پاس مسلمانوں کو ملازم نہ رکھیں۔ اس سلسلہ میں وہ کہتے ہیں کہ ہندو لڑکیوں کے ہاتھوں پر مسلم نوجوانوں کو مہندی لگانے کا موقع نہ دیں کیونکہ وہ لووجہاد میں ملوث ہوتے ہیں۔ اس اشتعال انگیزی کے خلاف جرنلسٹ علیشان جعفری نے بیداری مہم شروع کی ہے۔