یوپی میں ملک کی پہلی نائٹ لینڈنگ ہوائی پٹی کی تعمیر

   

شاہجہاں پور : اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ریاست کے وزیر اعلی نے اتوار کو ملک کی پہلی نائٹ لینڈنگ ہوائی پٹی کا معائنہ کیا۔ ہندوستان کی دفاعی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو شاہجہاں پور میں گنگا ایکسپریس وے پر نو تعمیر شدہ 3.5 کلومیٹر طویل جدید فضائی پٹی کا معائنہ کیا۔ یہ ملک کی پہلی فضائی پٹی ہے جہاں ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیارے دن اور رات دونوں وقت لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکیں گے ۔