یوپی میں مورتی وسرجن کے دوران فرقہ وارانہ تشدد

,

   

وسرجن کے لئے جانے والوں کے ایک گروپ کی ایک لڑکی نے دوسری برداری سے تعلق رکھنے والے شخص پر رنگ پھینکے


مہوبہ۔اترپردیش کے مہوبہ ضلع کے سری نگر تھانہ علاقے میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب منگل کی شام دیوی درگا کی مورتی وسرجن کے دوران رنگوں کے کھیل کو لے کردو گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

پولیس فوری حرکت میں ائی او رموقع پر تین لوگوں کوحراست میں لے لیا۔ سپریڈنٹ آف پولیس مہوبہ اپرنا گپتا نے کہاکہ سری نگر پولیس اسٹیشن کے مرکزی مارکٹ میں مورتی وسرجن کے وقت دو کمیونٹیوں کے درمیان میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگیاتھا۔

ابتدائی جانچ سے معلوم ہوتا ہے کہ وسرجن کے لئے جانے والے ایک گروپ پر دوسری کمیونٹی کی ایک لڑکی کی جانب سے رنگ پھینکنے کی جانکاری ملی ہے۔

گپتا نے کہاکہ ”مشتعل شخص نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کی جس نے وسرجن کے لئے جانے والوں کی توجہہ مبذول کروائی اور انہو ں نے مداخلت کی جس سے جھگڑا ہوگیا“۔

تاہم موقع پر تعینات پولیس وہاں پر پہنچی اور گروپس کو پرسکون کیا۔ایس او سری نگر پروین سنگھ نے کہاکہ ”عینی شاہدین کے بیان کی بنیاد پر‘ اٹھ کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی تھی جس میں سے تین کو حراست میں لیاگیاہے اوردیگر کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے“۔

بعدازاں وسرجن کے لئے جلوس روانہ ہوگیا۔