یوپی ووٹرس کو دھمکی، الیکشن کمیشن کی راجہ سنگھ کو نوٹس

   

حیدرآباد ۔ 16 فروری (سیاست نیوز) اترپردیش اسمبلی انتخابات سے متعلق تلنگانہ کے اسمبلی حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے ریمارکس کا سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے راجہ سنگھ کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی اور اندرون 24 گھنٹے وضاحت کرنے کی ہدایت دی۔ الیکشن کمیشن کی بادی النظر میں یہ رائے ہے کہ راجہ سنگھ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے قواعد اور قانون عوامی نمائندگی کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سکریٹری اجئے کمار نے بتایا کہ نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون 24 گھنٹے راجہ سنگھ سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور کہا گیا کہ اس ریمارک کے لئے کیوں نہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ راجہ سنگھ نے منگل کو ایک مختصر ویڈیو پیام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ غدار جو نہیں چاہتے کہ یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش کے چیف منسٹر بنیں، یوگی الیکشن کے بعد ان کی نشاندہی کریں گے اور انہیں بلڈوزر سے کچلنے کا انتباہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں تاحال دو مرحلوں کی رائے دہی ہوچکی ہے۔ بعض علاقوں میں بھاری ووٹنگ ہوئی ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہیکہ بی جے پی کے خلاف رائے دہی ہوئی ہے جس پر راجہ سنگھ نے اترپردیش کے ہندوؤں کو متحد ہونے پر زور دیا اور کہا تھا کہ بی جے پی اور یوگی بابا کو ووٹ نہ دینے والے اترپردیش چھوڑ دیں۔ ن