ایک متنازعہ ریمارک میں کیشو پرساد موریہ نے کہاکہ ایودھیا او رکاشی کے بعد ماتھرا میں مندر تعمیر کی تیاری کی جارہی ہے
لکھنو۔ اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ نے یہ کہتے ہوئے چہارشنبہ کے روز تنازعہ کو ہوا دی تھی کہ ماتھرا میں مندر کی تعمیر کی تیاری کی جارہی ہیں۔
انہو ں نے ٹوئٹ کیاکہ ”ایودھیا اورکاشی میں عالیشان مندر کی تعمیر اور ماتھرا میں ایک اور کی تیاری کی جارہی ہے““۔
اس ٹوئٹ کے فوری بعد کئی سیاسی قائدین بشمول بی ایس پی صدر مایاوتی اور سماج وادی پارٹی سربرہ اکھیلیش یادو نے اس پر اپنا ردعمل پیش کیاہے۔
مایاوتی نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ”یوپی ڈپٹی چیف منسٹر موریا کی جانب سے دیاگیا بیان مجوزہ اسمبلی انتخابات میں یہ کہ ایودھیا اور کاشی میں مندر کی تعمیر اور ماتھرا میں ایک کی تیاری والا بیان اس بات کا ثابت کرتا ہے کہ عام طور پر بی جے پی شکست سے دوچار ہونے والی ہے۔
لوگوں کو اس اخری حربہ سے چوکسی اختیار کرنا چاہئے جو ہندو مسلم سیاست پر مشتمل ہے“