یوپی کیلئے حسین خواب نہ دیکھیں اویسی:اندریش کمار

   

اٹاوہ: آر ایس ایس پرچارک و مسلم راشٹریہ منچ کے صدرنشین ڈاکٹر اندریش کمار نے جمعرات کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کو یوپی کے لئے حسین خواب نہ دیکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے باہر بے زمین اویسی کی یوپی میں زمین تلاشنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔امرت مہوتسو کے تحت اٹاوہ کلب صوفی سنت ملنگ سماج کے سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمار نے کہا کہ حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی یوپی میں طاقت ور بننے کی کوشش کررہے ہیں۔