فی الحال دو مزدوروں کی حالت نازک ہے اور انہیں میرٹھ ریفر کر دیا گیا ہے۔
پیر 16 جون کی صبح اتر پردیش کے امروہہ ضلع میں پٹاخہ بنانے والی ایک لائسنس یافتہ فیکٹری میں ایک دھماکہ ہوا، جس میں چار خواتین کارکن ہلاک اور کم از کم نو زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ رجب پور تھانے کے تحت اتراسی گاؤں میں صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں پہنچیں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا۔
فی الحال دو مزدوروں کی حالت نازک ہے اور انہیں میرٹھ ریفر کر دیا گیا ہے۔
رجب پور پولیس اسٹیشن کے اسپیشل سب انسپکٹر (ایس ایس ائی) آکاش نے سیاست ڈاٹ کام کو بتایا، “حالات فی الحال قابو میں ہیں۔ فیکٹری کے مالک کی شناخت سیف الرحمان کے طور پر کی گئی ہے، جو ہاپوڑ سے تعلق رکھتا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔