یوپی کے امیٹھی میں ذاتی دشمنی پر دلت نوجوان کا قتل

,

   

کوشک نے کہا کہ کوری کے اہل خانہ نے جامو پولیس اسٹیشن میں دو لوگوں کے خلاف تحریری شکایت دی ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

امیٹھی: پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز ایک 25 سالہ دلت نوجوان کو تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول کی شناخت شیوم کوری کے طور پر کی گئی ہے جو کہ جامو تھانہ علاقہ کے تحت عالم سنگھ کا پوروا گاؤں کا رہنے والا ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انشومن سنگھ نے کہا کہ جب کوری کے اہل خانہ اسے اسپتال لے کر آئے، تب تک اس کی موت ہوچکی تھی۔

امیٹھی کی پولیس سپرنٹنڈنٹ اپرنا رجت کوشک نے بتایا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

کوشک نے بتایا کہ کوری کے اہل خانہ نے جامو پولیس اسٹیشن میں دو لوگوں کے خلاف تحریری شکایت دی ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔