یوپی کے ایک اسکول میں 81طلبہ کے لئے 1لیٹر دودھ۔ویڈیو

,

   

سونبھدرا۔اترپردیش کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں بچوں کو ملاوٹ والا دودھ ایک لیٹر دودھ میں 81بچوں کوتقسیم کیاگیا ہے‘ ملاوٹ کے بعد اس میں مزید پانی ملایاگیاہے

YouTube video

گرام پنچایت وارڈ ممبر دیو پاٹیہ نے الزام عائد کیاہے کہ ایک لیٹر دودھ میں ایک باکٹ پانی ملاکر سونبھدا ضلع کے سلائی بانوا کے پرائمری اسکول میں 81بچوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈڈی میل میں دئے جانے والے کھانے ”تھری:: اور دودھ بچوں میں تقسیم کیاجاتا ہے۔

انتظامیہ نے بچوں میں تقسیم کے لئے باورچی کو ایک لیٹر دودھ ہی دیاتھا۔ پھر ایک باکٹ پانی دودھ میں ملایا اور اس کو بچوں میں تقسیم کیاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مقامی لوگوں نے جانکاردی ہے کہ اس اسکول میں سابق میں اس طرح کا کام ہوا ہے۔ اسکول ہیڈ کیلاش کانوجیا نے کہاکہ ”یہاں پر 171بچے اسکول میں داخلہ لئے ہیں۔ اس روز81بچے ائے تھے۔۔

میرے اوپر دو اسکولوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہے۔ دواسکولوں کے لئے دودھ کا انتظام کیا اور سلائی بانوا کے سرکاری پرائمری اسکول کو پہنچنے والے دودھ کے معیار کی میں نے جانچ نہیں ہے۔باورچی نے دودھ فراہم کیا اور بچوں نے اس کو نوش کیاتھا“۔بنیادی تعلیم کے عہدیدار(بی ایس اے) گورکھ ناتھ پاٹیل نے کہاکہ ”جیسے ی معاملے کی جانکاری ملی‘ میں نے اسکول کا معائنہ کیا اور اسکول ہیڈ ماسٹر کی جانب سے تفصیلات مانگے۔

انہوں نے کہاکہ ”اس طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ معاملے میں جانچ کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کی ایک ٹیم جانچ کرے گی اور دو روز میں رپورٹ داخل کرے گی۔ جو بھی قصور وار پایاجائے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی“۔

بلاک ایجوکیشن افیسر مکیش رائے نے کہاکہ مقامی لوگوں کی جانب سے انہیں جانکاری ملی ہے کہ بچوں کو تقسیم کئے جانے والے دودھ میں پانی ملایاجاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ پر تحقیقات کا حکم دیاگیا ہے اور سخت کاروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی اقدام پیش نہ ائے۔سینئر کانگریس لیڈر اجئے رائے نے کہاکہ ”یہاں تک کہ بچوں کو دوپہر کا مناسب کھانا فراہم نہیں کیاجارہا ہے۔

مذکورہ حکومت بچوں کو مناسب کھانا فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوگئی ہے۔یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ سرکاری اسکول میں بچوں کو دئے جانے والے دودھ میں بھی ملاوٹ کی جارہی ہے“

۔اگست کے مہینے میں مرز ا پور کے ایک اسکول میں دوپہر کے کھانے میں بچوں کو روٹی کو نمک دینے کا واقعہ منظرعام پر آیاتھا۔ اس کا بھی ویڈیو وائیرل ہوا تھا‘ محکمہ تعلیم کے کچھ عہدیداروں کا تبادلہ کردیاگیا اور جس صحافی نے یہ خبر دیکھائی تھی اس کو جیل بھیج دیاگیاتھا