نئی دہلی۔گائیوں‘ ایودھیا شہر اور لڑکیاں جمعرات کے روز پیش کئے گئے یوگی ادتیہ ناتھ کی اترپردیش کے سالانہ بجٹ میں سرفہرست رہے۔
مذکورہ اترپردیش حکومت نے مجوزہ معاشی سال میں کسانوں کی برہمی کے پیش نظر میویشیوں کی فلاح وبہبود اور گاؤلہ شالہ کی تعمیر وصاف صفائی کے لئے چھ سو کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ریاست میں شراب کی فروخت پر خصوصی ٹیکس بھی نفاذ کیاگیا ہے۔
مجموعی طور پر حاصل ٹیکس سے165کروڑ روپئے کا استعمال ریاست میںآوارہ گھومنے والے میویشیوں کی دیکھ بھال کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔ ایودھیا میں تقریبا 300کروڑ کے خرچ سے ایک ائیرپورٹ اور سیاحتی پراجکٹ تعمیرکئے جائیں گے۔
بی جے پی کے اپنے پسندیدہ پراجکٹ گنگا کے ساحل سے کاشی وشواناتھ مندر واراناسی تک سرک کی تزین نو اور توسیع کے لئے مزید207کروڑ کی اجرائی بھی عمل میں لائی گئی۔
حکومت اترپردیش نے ایک نئی اسکیم کا بھی اعلان کیا ہے جس میں لڑکیوں کے لئے معیاری صحت او رتعلیم کو فروغ دیاجائے گا‘ مذکورہ کنیا سومنگالا یوجنا کے لئے اس بجٹ میں12سو کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔
یوپی میں جاری وظیفہ اسکیم کے تحت معمر ین ا ور کسانوں کے لئے 2579کروڑ کا ایک پروژن بھی لایاگیا ہے۔
ریاست کے عربی او رفارسی مدرسوں کو ماڈرن بنانے کی تجویز کے تحت 459کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔ مجموعی بجٹ4.79لاکھ کا ہے جو پچھلے بجٹ سے بارہ فیصد زیادہ ہے