یوپی کے سابق چیف سکریٹری انوپ چندرا پانڈے نئے الیکشن کمشنر نامزد

,

   

فی الحال سوشیل چندرا چیف الیکشن کمشنر ہیں
نئی دہلی۔اترپردیش کے سابق چیف سکریٹری انوپ چندرا پانڈے کو الیکشن کمشنر کے طور پر نامزد کیاگیاہے‘ مرکزی وزیر قانون اور انصاف نے پیر کے روز یہ جانکاری دی ہے۔

وزرات قانون او رانصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے بموجب صدر رام ناتھ کوندنے1984بیاچ کے ریٹائرٹ ائی اے ایس کو الیکشن کمشنر کے طور پرنامزد کیاہے۔

اگست2019میں اترپردیش کے چیف سکریٹری کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے والے پانڈے دوالیکشن کمشنروں میں سے ایک کے طورپر انتخابی پینل میں شامل ہوئے تھے جس کے دوسرے کمشنر راجیو کمار ہیں۔

الیکشن کمیشن ایک چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمشنروں پر مشتمل ہوتا ہے۔

فی الحال سوشیل چندرا چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ الیکشن کمیشن میں یہ جائیداد 12اپریل کو تشکیل دی گئی تھی جب چندرا کو چیف الیکشن کمشنر کے طور ان سے قبل کے کمشنر سنیل اروڑا کی معیاد پوری ہونے کے بعد نامزد کیاگیاتھا۔