یوپی کے فیروز آباد میں ”پراسرار بخار“ کی وجہہ سے 45بچوں کے بشمول کم ازکم60کی موت

,

   

اس بیماری میں عام علامتوں میں شدید بخار اور کم پلیٹلیٹ ہیں‘ جو ڈینگو کے طرز کا سمجھ میں آرہا ہے۔
فیروز آباد۔ڈینگو کے طرز کی وبائی بخار کی علامتیں کی وجہہ سے اترپردیش کے فیروز آباد ضلع میں کم سے کم60لوگوں کی موت پچھلے 10دنوں میں ہوئی ہے‘ جس میں 45بچے بھی شامل ہیں۔اس بیماری میں عام علامتوں میں شدید بخار اور کم پلیٹلیٹ ہیں‘ جو ڈینگو کے طرز کا سمجھ میں آرہا ہے۔

جمعرات کے روز پیش کئے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق41لوگوں کی موت ہوئی تھی جس میں 35بچے اور 6بالغ لوگ شامل ہیں۔

عہدیداروں کی جانب سے ڈینگو اور کویڈ19کی جانچ کرارہے ہیں‘ اس کے علاوہ دیگر امراض کے امکانات بھی پیش نظر ہیں۔ این ڈی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں کہاکہ فیروز آباد میڈیکل کالج میں خوفزدہ کردینے والے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں پر بخار سے متاثر بچوں کی قطاریں ہیں۔

چہارشنبہ کے روز پیش کی گئی رپورٹ میں کہاکہ 186لوگ اسی طرح کی علامتوں کے ساتھ اسپتال میں شریک کئے گئے ہیں جس میں اکثریت بچوں کی ہے۔

فیروز آباد ضلع مجسٹریٹ چندرا وجئے سنگھ نے اے این ائی کوبتایاکہ ڈبلیو ایچ او کی ایک ٹیم نے ہم سے کہا ہے کہ یہ ڈینگو ہیمورہاگیک فیور(ڈی ایچ ایف) ہوسکتا ہے۔

ڈی ایچ ایف ایک ایسے مہلک بیماری ہے جس سے پلیٹلیٹس کی گنتی میں کمی ہوجاتی ہے او رمسوڑوں سے خون رسنے لگتا ہے۔اس بات کی بھی اطلاع ہے کہ مذکورہ انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر) نے بھی نمونوں کو جمع کیاہے تاکہ اس پراسرار بخار کی وجہہ کا اندازہ لگایاجاسکے۔۔

اس بات کی بھی توثیق ہوئی ہے کہ مرکزی ورزرات صحت کی جانب سے نیشنل سنٹر برائے امراض کنٹرول (این سی ڈی سی) کی ایک ٹیم کو فیروز آباد روانہ کیاگیاہے تاکہ موجودہ حالات کا جائزہ لیا جاسکے۔

اسی طرح کے ڈینگو جیسی علامتوں کے ساتھ ماتھرا سے بھی 25معاملات کی توثیق ہوئی ہے۔ سرکاری اورخانگی اسکولوں میں 1-8کلاسیس کو 6ستمبر تک بند رکھنے کا حکم دیاگیاہے۔

بڑی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے حالات پر تشویش ظاہر کی ہے‘ ساتھ میں سماج وادی پارٹی نے الزام لگایاکہ لوگوں کی صحت میں گاڑی خراب طبی خدمات کا نتیجہ ہے۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ اترپردیش کے فیروز آباد‘ ماتھرا‘ اگرہ اور کئی مقامات سے بخار کے سبب ”100لوگوں کی اموات جس میں بچے بھی شامل ہیں“ اس طرح کی اطلاعات کافی پریشان کردینی والی ہیں۔

فیروز آباد کے حالات پر مشتمل ایک میڈیا رپورٹ کو شامل کرتے ہوئے ہندی میں پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ ”اسپتالوں کی حالات کو دیکھیں‘ علاج کے لئے کیا یہ آپ کا نمبر ایک علاج ہے؟“


یوپی حکومت کی جانب سے صفائی مہم کے احکامات
عہدیدارو ں کے ساتھ ایک میٹنگ میں چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ”بارش کی وجہہ سے اور پانی کے جمع ہونے کے سبب وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے“۔ دیہی اورشہری علاقوں میں صفائی کے موثر انتظامات انجام دینے کے ادتیہ ناتھ نے احکامات جاری کئے ہیں۔