نوائیڈا/ماتھرا۔چہارشنبہ کی ابتدائی ساعتوں میں اترپردیش کے ماتھرا میں ایک مسجد کی مینار ٹوٹی ہوئی پائی گئی‘ جس کے ساتھ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کررہی ہے اور ایک مقدمہ درج کیاجائے گا۔
پولی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع کے چھتا علاقے کے ایک گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیاہے اور جب مقامی لوگوں نے صبح یہ دیکھاتو یہ بات سرخیوں میں ائی اور اس کے متعلق جانکاری ملی ہے۔
سپریڈنٹ آف پولیس (ماتھرا دیہی) سریش چندرا نے کہاکہ ”جیسے ہی ایک مذہبی مقام کی مینار کی ساتھ توڑ پھوڑ کی اطلاع ملی چوکسی اختیار کرنے کے بعد پولیس ناؤگاؤں پہنچی۔
علاقے میں نظم ونسق کی صورتحال پوری طرح قابو میں ہے“۔
مذکورہ افیسر نے کہاکہ گاؤں کے سربراہ کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن میں ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”جو لوگ اس واقعہ میں ملوث ہے ان کی شناخت کرلی جائے گی اور ان کے خلاف مناسب کاروائی بھی کی جائے گی“۔