لکھنو: مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے چیرمین افتخار احمد جاوید نے کہا ہے کہ اتر پردیش بورڈ آف مدارس نے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ چیرمین نے کہا کہ مدارس کے بچے اس سال NCERT(نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) کا نصاب بھی پڑھیں گے۔ مدارس کے بچوں کو مذہبی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم بھی دی جائے گی۔نئے تعلیمی سال میں یوپی مدارس کی توجہ جدید تعلیم پر زیادہ ہوگی۔افتخار احمد جاویدنے کہا کہ اب مدرسے کے بچوں کیلئے کمپیوٹر، ریاضی، سائنس پڑھنا ممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مدارس کا نیا نصاب رواں سال کے مارچ میں جاری کیا جائے گا۔پری پرائمری کلاسز جیسے کے جی، ایل کے جی اور یو کے جی کی تعلیم مارچ سے شروع ہو جائے گی۔