یوپی کے مظفر نگر کے نام کی تبدیلی چاہتے ہیں گری راج

,

   

مذکورہ ضلع میں 2013ہولناک فسادات رونما ہوئے تھے جس میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں اور 50,000سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔
مظفر نگر۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے مظفر نگر کے نا م کی تبدیلی کی مانگ کے ساتھ ایک نیاتنازعہ کھڑا کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ مظفر نگر کسانوں کی درالحکومت ہے اور اس کا نام اس کے وقار کو مجروم کررہا ہے۔

اب یہ ایک ضرورت ہے ضلع کو نیا نام دیاجائے اور ملک کی آزادی کے سات دہوں بعد مغلوں کی علامت کو مٹایاجائے۔

مرکزی وزیر کی مانگ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) ضلع صدر یوگیش شرما نے کہاکہ بیان سوائے سیاسی خلاء بازی کے کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”لوک سبھا الیکشن قریب میں ہیں تو وہ ایسے موضوعات کو ہوا دیتے ہیں تاکہ لوگوں کو پولرائز کیاجاسکے“۔

کسان سیاست کا مرکز شہہ نشین مظفر نگر رہا ہے

۔مذکورہ ضلع میں 2013ہولناک فسادات رونما ہوئے تھے جس میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں اور 50,000سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔