پرتاب گڑھ۔ جمعہ کے روز پولیس نے بتایاکہ گاؤں کے نواب گنج علاقے میں دو نابالغ لڑکوں نے ایک چھ سالہ لڑکی کی عصمت ریز ی کی ہے۔
ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس روہت مشرا نے کہاکہ جمعرات کے روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب اپنے گھر کے باہر مذکورہ لڑکی کھیل رہی تھی اور دو کم عمر (14اور 15سال کی عمر) کے لڑکے اس کو سنسان مقام پر لے گئے اور اس کی عصمت ریزی کی ہے۔
بعدازاں لڑکی واپس گھر لوٹی اور اپنے گھر والوں کو اس واقعہ کے متعلق جانکاری دی جس کے بعد اس ضمن میں انہوں نے ایک ایف ائی آردرج کرایا ہے۔ مذکورہ لڑکی کوطبی جانچ کے لئے روانہ کردیاگیاہے۔
دونوں نابالغ لڑکوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔اس معاملے میں جانچ کی جارہی ہے