یوپی کے چیف منسٹر مذہب کی سیاست کررہے ہیں‘ لوگوں کو چاہئے ترقی کے معاملات اٹھانا چاہئے۔ پرینکا

,

   

انہوں نے کہاکہ”آج کی تاریخ تک دیہاتوں کی سڑکیں‘ ملازمت اورصحت اہم سوالات میں نہیں ہیں‘ آپ کو اسی طرح کی سیاست میں الجھا کر رکھیں گے“


مراد آباد۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کے روز اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ پر مذہب کاسیاست کرنے کاالزام لگایا او رکہاکہ یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لوگ ترقی کے متعلق مسائل پر بات کرنا شروع نہیں کرتے ہیں۔

مذکورہ کانگریس لیڈر نے یہ بھی دعوی کیاکہ ان ہی واحد پارٹی ہے جوترقی کے مسائل پر بات کرتے ہیں وہیں دیگر مذہب‘ ذات پات کے کارڈس کھیلتے ہیں تاکہ عوام میں تفرقہ پیدا کریں۔ یہاں پر پارٹی کی ’پرتیگیا ریالی“ میں پرینکا نے کہاکہ ”یہ چیف منسٹر نہیں سونچتے ہیں کہ وہ عوام کو جوابدہ ہیں۔ انتخابات کے وقت میں وہ مذہب کے متعلق بات کرتے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ”آج کی تاریخ تک دیہاتوں کی سڑکیں‘ ملازمت اورصحت اہم سوالات میں نہیں ہیں‘ آپ کو اسی طرح کی سیاست میں الجھا کر رکھیں گے“۔ اس با ت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی انتخابات ترقی کی بنیاد پر لڑے گی‘ کانگریس لیڈر نے کہاکہ ”ہم نے جو عہد لیاہے اس کی بنیاد ترقی کے اہم مسائل او رآپ کی روز مرہ کی زندگی ہے۔

لوگوں کو چاہتے ہیں کہ ان سے متعلق مسائل پر بات کریں“۔مرکز کی جانب سے حال ہی میں زراعی قوانین سے دستبرداری کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذکورہ کسانوں کا احتجاج ایک مثال ہے جس نے حکومت کو تک ”گھنٹوں پر جھکا دیا“ ہے کہ لوگ اگر ایک بار ذہن بنالیں اور مسائل پر جدوجہد شروع کریں تو یہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”کسانوں نے ایک قربانی د ہے۔ کسان700سے زائد شہید ہوئے ہیں۔ مذکورہ وزیراعظم نے ان 700شہادتوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی تک نہیں منائی ہے“۔

لکھیم پور کھیری تشدد کو یاد کرتے ہوئے جس میں اٹھ لوگ بشمول چار کسانوں کی موت ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ ”اکٹوبر میں مودی حکومت میں ایک وزیر کے بیٹے نے کسانوں کواپنی جیپ کے نیچے کچل دیا تھا۔

وزیراعظم نریند رمودی اور چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے اس پر ایک لفظ تک نہیں کہا ہے“۔

بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی کے پاس”کسانوں اورغربیوں کی فلاح وبہبود کے لئے پیسہ نہیں ہے“ وہیں 8000کروڑ اپنے ہوائی جہاز کے لئے اور20000کروڑ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے ہیں۔

اپنے سسرال مراد آبادکافی دیر سے آنے پر بھی انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کو مراد آباد جو براس کے کام کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے ایک ”اندھیر نگری“ میں تبدیل کرنے کاذمہ دار ٹہرایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے ذریعہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں نے دو لاکھ سے زائد ہنر مندوں کی زندگیوں کو برباد کردیااور ان کی روزی روٹی او رتجارت پوری طرح تباہ ہوگئی ہے۔