ماتھرا ضلع انتظامیہ نے نومبر28تک سی آر پی سی کی دفعہ144کے تحت احتیاطی احکامات نافد کردئے ہیں
لکھنو۔ اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ نے چہارشنبہ کے روزیہ کہتے ہوئے وبال کھڑا کردیا کہ ماتھرا میں پارٹی کی جانب سے مندر کی تعمیر کرنے کی تیاری کررہی ہے‘ جیسا ایودھیا میں کیاگیاہے کاشی میں ویسا ہی کیاجارہا ہے۔
موریا نے ہندی میں ٹوئٹ کہاکہ ”ایودھیاکاشی میں عالیشان مندر کا نرمان جاری ہے ماتھرا کی تیاری ہے“۔
اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی جانب سے ایک اعلان کے بعد کہ وہ حقیقی جائے پیدائش کے مقام پر بھگوان کرشنا کی مورتی نصب کریں گے‘ جس کے متعلق ان کا دعو ی مسجد کے اندر کی جگہ ہے‘ ماتھرا ضلع انتظامیہ نے نومبر28تک سی آر پی سی کی دفعہ144کے تحت احتیاطی احکامات نافد کردئے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ نونیت سنگھ چہاہال نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ماتھرا کے امن اور سکون کومتاثر کرنے نہیں دیاجائے گا۔دفعہ 144
سی آر پی سی بیک وقت کسی ایک علاقے میں چار لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کاکام کرتا ہے۔
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو نے کہاکہ بی جے پی کو شکست کا احساس ہوگیا جس کی وجہہ سے اس تبصرہ کیاجارہا ہے۔
انہوں نے ایک نیوز چیانل سے کہاکہ ”یہ (موریا کا ٹوئٹ) اسبات کی اشارہ کررہا ہے کہ بی جے پی کو یوپی کے مجوزہ انتخابات میں یقینی شکست کا احساس ہوگیاہے“۔