یوپی کے گاؤں میں تشدد‘ مدرسہ نذر آتش

,

   

فتح پور(اترپردیش)۔ ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور کا بہتا گاؤں منگل کے روز اس وقت تشدد کاشکار ہوگیا جب گاؤں کے تالاب کے قریب مردہ جانور دستیاب ہوا۔

گاؤں والوں کی جانب سے مذکورہ گائے کے ذبیحہ گاؤں میں پیش آنے کے دعوی اور خبر کے پھیلنے کے بعد مختلف دیہاتوں سے لوگ جمع ہوگئے اور مدرسہ میں تھوڑ پھوڑ کرنے کے بعد وہاں پر آگ لگادی۔

پولیس کے سینئر افیسران گاؤں پہنچے اور پولیس کے زائد دستوں کو بھی طلب کیا جس کے بعد حالات قابو میں ائے۔

مشاق اور منو شاہ کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ دونوں فرار ہیں۔

پولیس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے مزید فورس کا طلب کیاگیاہے۔

جب سے ریاست اترپردیش میں بی جے پی کی زیرقیادت یوگی ادتیہ ناتھ حکومت اقتدار میں ائی ہے تب سے اس قسم کے واقعات ریاست اترپردیش میں ایک معمول بن گئے ہیں۔