یوکرین اسکنڈل سے وابستہ امریکی نائب وزیردفاع کا استعفیٰ

   

نیویارک،20فروی (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین اسکینڈل معاملہ سے وابستہ پنٹا گن کے اعلیٰ عہدی دار جان روڈ نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔امریکی نائب وزیردفاع برائے پالیسی جان روڈ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی درخواست پر استعفیٰ دیا ہے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں جان روڈ کا کہنا تھا کہ وزیردفاع سے معلوم ہوا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دوں۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ کی درخواست پر میں اپنا استعفیٰ بھیج رہا ہوں، 28 فروری سے عہدہ خالی ہو گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جان روڈ نے تصدیق کی تھی کہ یوکرین نے فوجی امداد کے لیے کافی اصلاحات کیں۔امریکی صدر ٹرمپ کا اس حوالہ سے مؤقف ہے کہ امداد روکنے کی وجہ کرپشن تھی نہ کہ انتخابی حریف کے خلاف سازش