یوکرین سے 30 کشمیری طلبہ رومانیہ کو روانہ

   

نئی دہلی : روس ۔ یوکرین جنگ بڑھتی ہی جارہی ہے جسے دیکھتے ہوئے مولدوا میںتعلیم کے سلسلہ میں مقیم ہندوستانی طلبہ کا ایک گروپ اپنے ہم وطن شہریوں کو جنگ زدہ ملک کو چھوڑنے میں مدد کررہا ہے۔ جموں اینڈ کشمیر اسٹڈونٹس اسوسی ایشن نے ایک ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 30 اسٹوڈنٹس یوکرین چھوڑ کر رومانیہ کو روانہ ہورہے ہیں۔ اس گروپ کے ساتھ اسٹوڈنٹس کی مدد کرنے والا ساتھی عبدالرحیم بھی یوکرین کے شہر مولدوا کو چھوڑ کر رومانیہ روانہ ہوا ہے۔