کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے روس کے زیر قبضہ 6000 مربع کلومیٹر سے بھی زیادہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے ۔ زیلنسکی نے کہا کہ ان کی فوج کا روس کے خلاف جوابی حملہ جاری ہے ، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یوکرین کے کون سے شہروں اور دیہاتوں کو آزاد کرایا گیا ہے ۔انہوں نے جوابی حملے میں شامل متعدد یوکرائنی بریگیڈز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے جنگجوؤں کو ’’حقیقی ہیرو‘‘ قرار دیا۔