یوکرین کالج ؑآتشزدگی میں مہلوکین کی تعداد 16ہوگئی

   

اوڈیسا،12ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین میں اوڈیساکے ایک کالج میں آگ لگنے کے حادثے میں ملبے سے جمعرات کو دو اور لوگوں کی نعشیں ملنے سے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھکر16ہوگئی ہے ۔پولیس پریس سروس نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو دو اور نعشیں ملبے سے ملی ہیں۔اڈیسا اکنامکس کالج میں آگ لگنے سے 13لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔اس حادثے کی اطلاع افسران نے چہارشبہ کو دی۔