کیف: یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ کے بعد سے مالیاتی بین الاقوامی امدادکے طورپر 4.5 ارب یورو (تقریباً 4.73 ارب امریکی ڈالر) حاصل ہوئے ہیں۔سرکاری پریس سروس نے یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمہل کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔مسٹر شمہل نے منگل کو کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران یوکرین کو ورلڈ بینک سے گرانٹ کے طورپر 50 کروڑ ڈالر ملے ۔ انہوں نے کہا، “ہم اس طرح کی حمایت کے لئے خاص طور پر شکر گزار ہیں۔ اس سے ہمیں تمام سماجی فوائد کو مکمل طورپر جاری رکھنے میں مدد حاصل ہوتی ہے ، ساتھ ہی نئے امدادی پروگرام شروع کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایک پلیٹ فارم شروع کیا ہے ، جوملک کو جنگ سے ابرنے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کرے گا۔