یوکرین کی تعمیر نوکیلئے بین الاقوامی ادارے مدد کریں: زیلنسکی

   

کیف : یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے اپنے شبینہ خطاب میں ایک بہتر مستقبل کی امید کا اظہار کیا ہے۔ زیلنسکی کے بقول بھلے آج کا دن بہت مشکل ہے، مگر یاد رکھنا چاہیے کہ کل بھی آئے گا۔ زیلنسکی نے انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ یوکرینی اپنی زندگی دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ دنیا بھر سے درجنوں ممالک کے رہنماؤں کا دو روزہ اجلاس کل پیر چار جولائی سے سوئس شہر لوگانو میں شروع ہو رہا ہے جس میں یوکرین کی بحالی کے معاملے پر غور و خوض ہو گا۔ دوسری طرف روس نواز یوکرینی علیحدگی پسندوں نے لیسیچنسک شہر کا محاصرہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرین کے مشرقی علاقے لوہانسک میں یہ آخری اہم شہر ہے جو ابھی تک یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔