یوکرین کے اسٹیل پلانٹ میں پھنسے شہریو ںکو نکال لیا گیا

   

کیف : یوکرینی شہر ماریوپول میں موجود ایک اسٹیل پلانٹ کمپلکس میں پھنسے شہریوں میں سے خواتین، بچوں اور بزرگ افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بات یوکرین کی نائب وزیراعظم ارینا ویرشچک نے کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح انسانی بنیادوں پر کیا جانے والا یہ آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے بھی گزشتہ شب اپنے خطاب میں تصدیق کی کہ آزوفسٹال اسٹیل پلانٹ سے 300 سویلین افراد کو نکالا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں پھنسے زخمیوں اور طبی عملے کو نکالنے اور روسی فورسز کے گھیرے میں آئے ہوئے ماریوپول کے شہریوں کے انخلاء￿ کے لیے محفوظ راستے مہیا کرنے کی کوشش جاری ہے۔