لندن۔مذکورہ یونائٹیڈ کنگ ڈم میں جمعرات کے روز88376کویڈ کے معاملات درج ہوئے ہیں‘ وباء کی شروعات سے لے کر اب تک کے سب سے زائد معاملات کے اندراج کا اس کے بعد ریکارڈ ٹوٹ گیاہے۔
یوکے کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے کہاکہ ”اومیکران کی تازہ جانکاری‘ 1691مزید معاملہ اومیکران کویڈ19کی نئی قسم یو کے بھر میں درج کئے گئے ہیں۔ یوکے میں جملہ تصدیق شدہ معاملات کی تعداد 11,708تک پہنچ گئی ہے“۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”مذکورہ کویڈ ڈاش بورڈ کی تازہ جانکاری یہ ہے کہ 16ڈسمبرکے روز88376نئے معاملات درج ہوئے ہیں اور146اموات منفی جانچ کے 28دنوں کے اندر یوکے بھر میں درج کئے گئے ہیں“۔
مذکورہ نیا ریکارڈ تیزی کے ساتھ پھیلنے والے قسم اومیکران وباء میں اضافہ کا سبب بنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر دویا تین دنوں میں یہ نئی قسم دوہری تعداد کررہی ہے اور بہت جلد یوکے میں یہ غالب ہوجائے گا۔
تازہ اعداد وشمار کے بعد کویڈ19وباء کی جملہ تعداد 11ملین تک یوکے میں پہنچ گئی ہے‘ وہیں وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک147,937اموات درج ہوئے ہیں۔ڈسمبر 16تک یوکے میں تیسری خوارک او ربوسٹر25,447,345تک پہنچ گئی ہے۔