نئی دہلی: ایک سینئر صحافی نے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی حکومت پر مسلمانوں کو منظم طریقہ سے نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت نے “بلڈوزر سیاست اورپولیس انکاؤنٹرزکے ذریعہ مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا ہے۔ یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت بلڈوزر کو ایک علامتی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جس کے ذریعہ اقلیتوں کی املاک کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائیاں اکثریت میں ان مسلمانوں کے خلاف کی گئی ہیں جن پر حکومت نے غیر قانونی تعمیرات یا فساد میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے اور انہیں حاشیہ پر دھکیلنے کی منظم کوششیں ہیں۔