یوگی حکومت کیخلاف اکھلیش کی قیادت میں سیکل ریالی

   

لکھنو : سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو 5 اگست کو سیکل چلا کر بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی پر احتجاج کریں گے ۔دو ہزار سے زیادہ سماج وادی کارکنان اپنے قومی صدر کے ساتھ ریاستی دارالحکومت کی سڑکوں پر 6.5 کلومیٹر لمبی مسافت سیکل چلاکر پورا کریں گے ۔ پارٹی ترجمان راجندر چودھری نے بتایا کہ ایس پی لیڈر جنیشور مشرا کی جینتی پر پارٹی اترپردیش کے ہر ضلع میں تحصیل سطح پر بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سماج وادی پارٹی سیکل یاترا نکالے گی۔ یہ سیکل یاترا 5 تا 10 کلو میٹر چلے گی۔ اکھلیش یادو خود لکھنو میں سیکل یاترا کر کے بی جے پی کی ’’ڈبل انجن‘‘ حکومت کے ’’سیاہ کارناموں‘‘ پر اپنی مخالفت درج کرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سیکل یاترا محمد اعظم خان کو فرضی مقدمے میں پھنسا کر جیل میں رکھنے کے معاملہ کو بھی موضوع بنائے گی۔