یوگی نے جرائم کے اعداد و شمار کو چھپانے کے سوا کچھ نہیں کیا: پرینکا

,

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت اترپردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بدترین رخ کی طرف لے جارہی ہے۔ پرینکا نے تنقید کی کہ چیف منسٹر نے جرائم کے بارے میں اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور حقائق چھپانے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے مختلف اعداد و شمار ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں قتل کی تعداد دیکھئے اور گزشتہ تین سال میں یو پی کے حشر کا جائزہ لیجئے ۔ ریاست میں ہر روز اوسطاً 12 قتل کیس درج ہوتے ہیں۔ تین سال کے دوران بچوں کیخلاف جرائم بھی بڑھ گئے۔