رام پور: یوپی میں بدعنوان افسر کے خلاف ایسی کارروائی کی گئی ہے جسے لوگ مثال کے طور پر بتا رہے ہیں۔ رشوت لینے والے افسر پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سخت موقف کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریف ہو رہی ہے۔یہ معاملہ رام پور کا ہے، جہاں حکومت نے پیسے لے کر گینگ ریپ معاملے میں سی او سٹی ودیا کشور شرما کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ سی او سٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رام پور میں اسپتال چلانے والے شخص پر ایک خاتون نے اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔سی او سٹی نے پہلے تو ایف آئی آر لکھنے سے انکار کر دیا، اس کے بعد جب معاملہ بڑھ گیا تو ایف آئی آر لکھاگیا۔اسپتال کے آپریٹر نے پولیس اہلکاروں کو کچھ شواہد پیش کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ بے قصور ہے۔ اس کے بعد سی او سٹی کیس ختم کرنے کے عوض پانچ لاکھ روپے رشوت مانگ رہا تھا۔ اس معاملے سے متعلق ایک آڈیو اور ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔معاملہ لکھنو تک پہنچا، ودیا کشور شرما کو محکمہ داخلہ نے معطل کر دیا تھا۔ تاہم کچھ لوگوں نے لکھنو میں اعلیٰ حکام سے شکایت بھی کی کہ اس معاملے میں ایس پی بھی ملوث ہے۔اس شکایت کے بعد سینٹرل ویجی لنس نے ودیا کشور شرما اور آئی پی ایس شگن گوتم کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی، تحقیقات ابھی جاری ہے۔