ایودھیا: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو رام نگر اجودھیا میں رام مندر کی تعمیراتی کاموں کا باریکی سے جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات دئیے ۔یوگی نے سب سے پہلے ہنومان گڑھی کے درشن پوجن کئے اور خوشحال۔صحت مند اترپردیش کی آرزو کی۔ اس کے بعد وزیر اعلی نے رام للا کے درشن، آرتی و پریکرما کی۔ انہوں نے رام مندر تعمیر کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس سے پہلے اجودھیا پہنچنے پر رام کتھا ہیلی پیڈ پر وزیر اعلی کو سلامی دی گئی۔ اس مہینے میں وزیر اعلی کا دوسری بار اجودھیا کو دورہ ہوا ہے ۔ اس سے پہلے وزیر اعلی دو دسمبر کو اجودھیا ائیر پورٹ کا جائزہ لینے پہنچے تھے ۔رام للا کے درشن کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رام مندر کی تعمیر کی پیش رفت کا معلوم کیا۔ یہاں ٹرسٹ سے جڑے لوگوں نے وزیر اعلی کو تعمیر سے جڑی جانکاری دی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہاں کام کررہے مزدوروں سے بھی حال چال پوچھا۔