یوگی نے کیا ایودھیا میں لتا منگیشکر چوک کا افتتاح

   

اجودھیا: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے آوازوں کی ملکہ لتا منگیشکر کی یوم پیدائش پر ان کی یاد میں ایودھیا میں تعمیر چوک کا بدھ کو افتتاح کیا۔یوگی اور ریڈی نے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق دن میں 11بجے نوتعمیر لتا منگیشکر چوک پر پہنچ کر اونچے ویان کا افتتاح کیا۔ یوگی اور ریڈی صبح10:30بجے لکھنؤ سے ایودھیا واقع رام کتھا پارک پہنچے ۔یہاں سے انہوں نے لتا منگیشکر چوک پر پہنچ کر اس کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے وینا بنانے والے رام ستار سے ملاقات کی۔قابل ذکر ہے کہ لتا منگیشکر کی یاد میں یہاں نوتعمیرشدہ چوک پ رام ستار کی بنائی اونچی وینا کو قائم کیا گیا ہے ۔ چوک کے افتتاح کے بعد وزیر اعلی یوگی اور مرکزی وزیر ریڈی رام کتھا پارک کے لئے روانہ ہوگئے ۔ رام کتھا پارک میں لتا منگیشکر کی یوم پیدائش پر نریندر مودی کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔