یوگی کا بھارت رتن پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت

   

لکھنؤ۔ اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو سابق صدر بھارت رتن پرنب مکھرجی کو ان کی 86 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ یوگی نے ٹویٹ کر کے کہا ‘‘ ہندوستان کے سابق صدر سادہ لوح سیاست دان، پاکیزگی اور محنت کی علامت ‘بھارت رتن’ پر نب مکھرجی کو ان کی سالگرہ پرخراج عقیدت۔ قابل ذکر ہے کہ تقریباً چار دہائیوں پر محیط اپنی عوامی زندگی کے دوران مکھرجی نے ملک کے 13ویں صدر کے طور پر 2012 سے 2017 تک خدمات انجام دیں ۔ 2019 میں انہیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا ۔