یوگی گروپ کی سڑک پر لڑائی۔ ویڈیو ہوا وائیرل

,

   

لکھنو۔ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے زیر قیادت ایک موافق ہندو تنظیم کے برطرف لیڈر کو ہفتے کے روزعلی گڑھ کی سڑکوں پر دوڑ ا دوڑا کر پیٹنے کے بعد ا س کی کار کو نقصان پہنچایاگیا‘ اور پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

سمت کھٹیار جو واشوہندو مہاسبھا کے رکن ہے پر دھوکہ دہی او ررشوت خوری کا الزام ہے کا دعو ی ہے کہ ”تنظیم کے غلط استعمال اور اس کے قیام کے مقصد سے ہٹ کر کام کرنے پر احتجاج کرنے کی وجہہ سے اس کو نشانہ بنایاگیاہے“ مگر اس نے کسی کا نا م نہیں لیا۔

اس یہ بھی دعوی ہے کہ وہ چیف منسٹر ادتیہ ناتھ کے قابل بھروسہ لوگوں میں شمار کیاجاتاتھا۔

ایک ویڈیو میں دیکھاگیا ہے کہ یوگیش گپتا مہا سنگھ کاعلی گڑھ ضلع صدر اوردوسرح لوگ کٹیار کو گھسیٹ پر پولیس اسٹیشن لے جانے کے راستے پر لات او رگھونسے رسید کررہے ہیں۔

گپتا کا دعوی ہے کہ کٹیار کو کچھ ماہ قبل تنظیم سے برطرف کرتے ہوئے مہاسنگھ کے نائب صدر کے عہدے سے بھی ہٹادیاگیا ہے۔

اس نے رپورٹرس کو بتایا کہ ”ہفتہ کے روز وہ اگرہ سے یہاں سے آیا اور مہاسنگھ کا کارگذار صدر بنائے جانے کا دعوی کرتے ہوئے میٹنگ منعقد کی تھی“۔

سرکل انسپکٹر انل کمار سوماریہ نے کہاکہ”کٹیار کو پولیس اسٹیشن لایاگیا ہے پر اس کے خلاف دھوکہ دھڑی کا مقدمہ در ج کرتے ہوئے اس کو جیل بھیج دیاگیا ہے“