یو این انسانی حقوق کونسل چھوڑنے اسرائیل کا بھی اعلان

   

تل ابیب: اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا۔میڈیاکے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے ۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 47 ہزار 552 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 11 ہزار 629 زخمی ہو چکے ہیں۔