یو اے ای کا فوجی وفد 6دنوں کے ہندوستانی دورے پر

,

   

نئی دہلی۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) فوج کا ایک وفد چھ دن کے دورے کے لئے ہندوستان آیا ہے‘ جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان میں فوجی مشقوں دفاعی تعاون کو بڑھادیا جاسکے۔

وزرات دفاع کے جاری کردہ بیان کے بموجب مذکورہ وفد کی 21مارچ کو آمد ہوئی ہے اور جو ہندوستانی فوج کے تنصیبات کو ائے ہیں اور وہ آرمی اسٹاف ٹالکس کے افتتاحی آرمی میں شرکت کریں گے۔

وزرات کے بیان میں لکھا ہے کہ”فی الحال یو اے ای آرمی وفد مہارشٹرا کے لئے بشمول اسکول آف ارٹلری‘ ارومورڈ کارپس سنٹر اور اسکول‘ میکانائزیڈ انفانٹری سنٹر اینڈ اسکول‘نیشنل اکیڈیمی ڈیفنس‘کمانڈاسپتال آف ساوتھرن کمانڈ‘آرمی انسٹیٹیوٹ آف فزیکل ٹریننگ‘ملٹری انٹلیجنس اسکول‘ڈپو انجینئرنگ گروپ اینڈ سنٹرکے دورے پر ہیں“۔

مذکورہ یو اے ای وفد لارسن اینڈ ٹرنو لمیٹیڈ اور ٹاٹا موٹرس لمیٹیڈ پونا بھی جائیں گے۔ا س میں دونوں افواج کے درمیان میں باہمی مشق اور تکنیکی کواپریشن برائے دفاع میں اضافہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔