یو اے ای کیلئے غیر ملکیوں کے ویزوں کی دوبارہ اجرائی

   

سعودی عرب اور دبئی کے درمیان 27 ستمبر سے پروازوں کی بحالی
دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کی جانب سے ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے کیلئے ویزے 24 ستمبر سے دوبارہ کھولے گئے ہیں۔میڈیا کے مطابق امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے بتایا ہے کہ ملک میں داخلے کیلئے سیاحتی ویزے دوبارہ جاری کیے جائیں گے تاہم ورک ویزوں کے دوبارہ اجرا کا سلسلہ ابھی شروع نہیں کیا جا رہا۔دوسری جانب سعودی ائیر لائنز کی جانب سے 27 ستمبر سے دبئی کیلئے پروازیں دوبارہ بحال کی جارہی ہیں۔امارات نے کورونا وائرس کے باعث نئے ویزے کے اجرا اور ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی تھی۔وفاقی اتھارٹی کی جانب سے ٹراویل انڈسٹری کو کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر کیلئے مکمل اقدامات کیلئے کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ دبئی خطے کا سیاحتی اور کاروباری مرکز ہے اور یو اے ای میں شامل سات ریاستوں میں سے ایک ہے جو ماہ جولائی سے ہی ویزا پر پابندی ختم کر چکا ہے۔کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے حفاظتی تدابیر کرنے ہوں گی۔خلیج عرب میں 6 ممالک نے اندرون ملک کورونا وائرس کے سبب لگایا گیا کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے لیکن اس خطے میں اجتماعات اور غیر ملکی سفر پر تاحال پابندی عائد ہے جہاں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہے۔ سعودی عرب اور دبئی کے مابین 27 ستمبر سے پروازوں کی دوبارہ بحالی کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ روزانہ پانچ پروازیں ریاض، جدہ اور دمام سے دبئی جائیں گی جبکہ امارات ائیر لائنز، ناس ائیر اور فلائی دبئی کی پروازیں یکم اکتوبر سے شروع ہوں گی۔