سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں(انسداد) ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت درج کیسوں کی تحقیقات کے سلسلے میں سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نامزد این آئی اے عدالت سری نگر سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد یو اے پی اے ایکٹ کے تحت درج ایف 01/2024 میں یہ تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یو اے پی اے ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن راج باغ میں درج ایف آئی آر میں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے ساتھ تحریک حریت سے وابستہ بشیر احمد بٹ عرف پیر سیف اللہ ولد علی محمد بٹ ساکن زاڈورہ پلوامہ حال راول پورہ اور محمد اشرف لاوے ولد غلام رسول لاوے ساکن جامعہ قدیم بارہمولہ حال برزلہ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ۔ بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران بشیر احمد بٹ کے مکان سے قابل اعتراض مواد بشمول کتابیں، لیٹر ہیڈ، پمفلٹ اور اس کیس کی تحقیقات سے متعلق خطوط بر آمد کئے گئے۔