پریاگ راج : اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل(یوپی بورڈ) کی ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں طالبات نے ایک بار پھر طلبہ کے مقابلے اپنا برتری قائم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ہائی اسکول امتحان میں سیتا پور کی پراچی نگم98.50 فیصدی نمبرات کے ساتھ پہلے مقام حاصل کیا ہے وہیں انٹرمیڈیٹ میں سیتا پور کے شبھم ورما نے 97.80فیصدی نمبرات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کی اہے ۔ دونوں ہی طلبہ طالبات سیتا بال وی ایم آئی سی محمودآباد کے طالب علم ہیں۔ بورڈ کے ہائی اسکول امتحان میں پاس ہونے والے طلبہ کا فیصد 89.55رہا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 82.60فیصدی طلبہ کامیاب ہوئے۔