یو پی : مندر کو آگ لگانے کے الزام میں 5افرادکیخلاف مقدمہ

   

بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا میں چھت برا گاؤں علاقے میں سنت روی داس مندر کو آگ کے حوالے کرنے کے الزام میں پانچ شرپسند عناصر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ کچھ شرپسند عناصر نے پیر کی دیر رات مرچھی کھرد گاؤں میں واقع سنت روی داس مندر کے چھپر میں آگ لگا دی۔پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے آگ پر کنٹرول حاصل کیا۔چھوٹے لال اور دیگر کی شکایت پر پولیس نے راجیش تیواری، آدتیہ تیواری، روند تیواری، جانکی تیواری اور منا تیواری کے خلاف آئی پی سی دفعات اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ ملزمین اینٹ پتھروں سے لیس تھے پہلے انہوں مورتی کوتوڑنے کی کوشش کی۔