یو پی میں ٹرک اور بس شعلہ پوش ، 20 ہلاک

,

   

قنوج ۔ /10 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے ضلع قنوج میں ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک میں تصادم کے بعد دونوں شعلہ پوش ہوگئے جس میں تقریباً 20 افر اد ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ابتدائی رپور ٹس میں بتایا گیا کہ کئی مسافر بس میں پھنس گئے تھے جبکہ دیگر مسافر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہلوکین کو 2 لاکھ روپئے اور زخمیوںکو 50ہزار روپئے کا اعلان کیا ہے۔ خانگی ڈبل ڈیکر بس ویمل بس سرویس کی جانب سے چلائی جارہی تھی ۔ یہ بس ٹرک سے ٹکراگئی اور شعلہ پوش ہوگئی ۔