نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دوپہر ایک بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بستی ضلع میں منعقد کیے جانے والے سانسد کھیل مہاکمبھ 2022-23کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا ۔ حلقہ بستی کے ایم پی ہریش دویدی کے ذریعہ بستی ضلع میں سانسد کھیل مہاکمبھ کا انعقاد سال 2021 سے کیا جا رہا ہے۔ سانسد کھیل مہاکمبھ 2022-23 دو مرحلوں میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ پہلا مرحلہ 10سے 16 دسمبر2022 تک منعقد کیا گیا تھا اور کھیل مہاکمبھ کا دوسرا مرحلہ 18 سے 28 جنوری2023تک منعقد کیا جائے گا۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں قسم کے کھیل جیسے شطرنج، ٹیبل ٹینس، کشتی، کبڈی، فٹبال، ہاکی وغیرہ کھیلے جائیں گے۔