یو پی : پانی کیلئے جھگڑا، 13 زخمی

   

مظفر نگر ۔25 ۔ اگست (سیاست ڈا ٹ کام) 13 افراد زخمی ہوگئے جبکہ عوام کے دو گروپ کے درمیان پانی کیلئے سرکاری ہینڈپمپ پر تصادم ہوگیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کے دن ساکوٹی دیہات میں پیش آیا جو جھن جانا کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔ پولیس اسٹیشن کے انچارج دنیش کمار نے کہا کہ زخمی افراد کو قریبی دواخانہ لے جایا گیا اور مزید پولیس کی جمیعت دیہات میں تعینات کردی گئی اور حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی ۔ پانی کی غلت کی وجہ سے پوری ریاست اترپردیش میں حالت ابتر ہوگئی ہے۔ یہاں تک کہ پانی کے استعمال پر بھی حکومت تحدیدات عائد کرنے کی ضرورت پر غور کر رہی ہے۔ سرکاری نلوں پر عوام کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ راجستھان جو ہمیشہ سے پانی کی قلت کا شکار رہا ہے، وہاں کے تمام کنویں سوکھ گئے ہیں اور خواتین کافی فاصلہ پیدل طئے کر کے پینے کا ایک گھڑا پانی حاصل کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔