یو پی چیف منسٹر کی جانب سے ہندوستانی فوج کو ’’ مودی کی سینا‘‘ کہنے پر ممتا کی شدید برہمی 

,

   

ہواڑہ۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اترپردیش کے اپنے ہم منسب یوگی ادتیہ ناتھ کوان کے بیان جس میں انہوں نے انڈین آرمی کو ’’ مودی کی سینا‘‘ کہا پر شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے ‘

بنرجی نے کہاکہ یہ دستوں کی تذلیل اور ’’ توہین ‘‘ ہے۔ہندوستان فوج کو قوم کا اثاثہ قراردیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ ان کا تعلق ملک کے باشندوں سے ہے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ و ہ ادتیہ ناتھ کے بیان کے خلاف ’’ کھڑے ہوجائیں اور مسترد کردیں‘‘۔

ممتا نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ’’یہ افسوس کی بات یوپی چیف منسٹر کو یہ کہتے سنا گیا کہ انڈین آرمی ’’ مودی کی سینا‘‘ ہے۔

اس طرح کی ذاتی طور پر ہندوستانی فوج کے متعلق الفاظ کا استعمال ان کی توہین اور تذلیل ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ’’ ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے۔ان کا تعلق سب سے ہے۔ یہ ہمارے ملک کا عظیم سرمایہ ہیں‘ بی جے پی کا ملکیت نہیں ہے۔

اس ملک کے لوگوں کو اٹھ کھڑے ہونا چاہئے اور ان کے بیان کو مسترد کردینا چاہئے‘‘