یو پی کی تمام 80 لوک سبھا سیٹوں پر جیت ہمارا ٹارگٹ:یوگی

   

لکھنؤ: چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں ریاست کی سبھی 80سیٹوں پر جیت درج کرنا بی جے پی کا ٹارگٹ ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ترقی یافتہ ہندوستان ’مودی کی گارنٹی‘مہم کے آغاز کے دوران یوگی نے کہا کہ ماحول ہمارے لئے سازگار ہے ،اس بار ہمیں لوک سبھا کی 80 میں سے 80 سیٹیں جیتنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا ہیکہ ہمیں حد سے زیادہ پراعتماد نہیں ہونا چاہیے ۔